ممبئی (جیوڈیسک) باجی راؤ مستانی کی جنگجو حسینہ دپیکا پڈکون ایک بار پھر تاریخی کردار نبھانے کو تیار ہیں ، اداکارچودہ سو عیسوی کی رانی پدماوتی کے روپ میں شائقین کے دلوں کی دھڑکن بڑھائیں گی۔
رام لیلا اور باجی راؤ مستانی کی ہیروئن دپیکا پڈکون اب رانی پدماوتی بنیں گی ۔ چودہ سو عیسوی میں چتور گڑھ کی رانی پدماوتی اپنی بہادری کی وجہ سے مشہور ہیں ۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ دپیکا لیلا اور مستانی کی طرح یہ کردار بھی بخوبی نبھائیں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں ہالی وڈ ایکشن فلم دی ریٹرن آف زینڈر کیج کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔