لاس اینجلس (جیوڈیسک) ٹرپل ایکس سیریز کی نئی فلم ریٹرن آف زینڈر ایج میں اداکار اداکار وِن ڈیزل، سیموئل ایل جیکسن اور ٹونی کولیٹی سمیت دپیکا پڈکون دھوم مچائیں گے۔
ہدایتکار ڈی جے کاروسو کی اس فلم کی کہانی میں ایجنٹ زینڈر کیج دنیا کو خطرناک ہتھیاروں سے بچانے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے بھی اس فلم سے ہالی وڈ میں انٹری دی ہے۔ فلم ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج آئندہ سال بیس جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔