بالی وڈ (جیوڈیسک) اداکارہ دپیکا پڈکون نے رجنی کانت کی فلم کوچادیاں میں اپنا کردار 48 گھنٹوں میں مکمل کرا کے 3 کروڑ روپے کما لیے۔
بالی وڈ میں 2013 کو اگر دپیکا کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اداکارہ کی اس سال ریلیز ہونے والی دونوں فلمیں یہ جوانی ہے دیوانی اور چنائے ایکسپریس نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ دپیکا پڈکون تامل انڈسٹری کے سپر سٹار رجنی کانت کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دپیکا نے اس فلم میں دو دن کی شوٹنگ کے تین کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔