بالی وڈ (جیوڈیسک) انتیس سالہ اداکارہ کی تازہ فلم تماشا باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے، جس میں ان کے مقابل رنبیر کپور نے کام کیا ہے۔
دپیکا نے کہا ہے کہ وہ اب سنجیدگی کے ساتھ پرڈکشن میں آنے کا سوچ رہی ہیں ، کیونکہ وہ ایڈونچر کرنے کی عادی ہیں ۔ فلموں میں تو کافی کام کر لیا ، اب اس فیلڈ میں اپنی قسمت آزمانا چاہتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ محض دولت کمانے کی خاطر نہیں ، بلکہ فلم پروڈیوس کرنا ان کا شوق ہے ، اور ایسی فلمیں بنانا چاہتی ہیں جن کو شائقین بھی پسند کریں ۔ دپیکا سے پہلے اداکارہ انوشکا شرما ، شلپا شیٹی ، دیا مرزا اور لارا دتہ بھی پروڈیوسر بن چکی ہیں۔