ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں رنویر سنگھ کی دیپیکا کے لیے دیوانگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن دیپیکا نے کبھی بھی کھل کراس بارے میں بات نہیں کی تاہم رنویر کپور کے ڈرائیور کے لیے وہ ضرور ’’بھابھی جی‘‘ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ نہیں جانے دیتے جس سے ان کی دیپیکا کے لیے دیوانگی کا اظہار نہ ہو۔ ایسا ہی کچھ رنویر کے ملازمین بھی کرتے ہیں تاکہ مالک کی خوشنودی حاصل رہے۔
رنویر کے ملازمین عام طور پر دیپیکا کو ’’میم‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، اس سے دیپیکا کے ان کے مالک کے گھر میں مقام کا اندازہ ہوتا ہے لیکن رنویر کا ڈرائیور تو ان سے بھی آگے نکل چکا ہے اور وہ دیپیکا پدوکون کو میم کے بجائے ’’بھابی جی‘‘ کہہ کر پکارتا ہے۔
ڈرائیور کی جانب سے بھابھی جی پکارے جانے پر دیپیکا نے تو کسی قسم کے غصے یاناگواری کا اظہار نہیں کیا لیکن اس سے اس بات کا تو اندازہ ہوگیا کہ رنویر اور دیپیکا کے درمیان دوستی کہاں تک پہنچ چکی ہے۔