دپیکا پڈکون نے فیس بک پر سب کو مات دیدی

Deepika pdkun

Deepika pdkun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈکون آئے دن مقبولیت کے نت نئے ریکارڈ بنانے میں لگی ہیں۔ پہلے اپنی حریف اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑا اور اب فیس بُک پر سب کو شکست دے دی ہے۔ دیپکا اب سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر بالی وڈ فن کاروں میں نمبر ون ہیں۔ اداکارہ کے فیس بک پیج کو ڈیڑھ کروڑ لوگ پسند کر چکے ہیں۔ نوجوانوں میں مشہور بالی وڈ کے دبنگ خان فیس بک پر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا ایک کروڑ دس لاکھ مداحوں کی پسند ہیں۔

دھوم تھری میں دھوم مچانے والے مسٹر پرفیکشنسٹ کے مداحوں کی تعداد بھی پریانکا کے برابر ہے۔ ایک مرتبہ اپنے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ ”کامیابی میں قمست سے زیادہ اُن کی محنت کا دخل ہے ، میں نے غیر معمولی رفتار سے کام کیا، بیک وقت تین فلموں کی شوٹنگ کی اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھے اس محنت کا صلہ مل گیا ہے”۔ f