دپیکا پڈوکون کنگنا رناوت کی اداکاری پر ان کی مداح بن گئیں

Deepika, kangna Ranawat

Deepika, kangna Ranawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ”کوئین” میں کنگنا رناوت کی خوبصورت اداکاری پر ان کی مداح بن گئیں۔ کہتی ہیں کنگنا کی غیرمعمولی پرفارمنس نے فلم کو چار چاند لگا دیئے۔

کوئین میں کنگنا رنوت نے ایک بھولی بھالی اور شرمیلی سی لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو ہنی مون منانے کیلئے پیرس تو چلی جاتی ہے لیکن وہاں کی چکاچوند زندگی دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے۔

فلم میں کنگنا رانوت کی اداکاری اتنی خوبصورتی ہے کہ بالی وڈ کوئین دیپکا پڈوکون بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔

بالی وڈ کو سپرہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کوئین میں کنگنا رنوت نے غیرمعمولی پرفارمنس دی ہے یہی وجہ ہے بالی وڈ فلم گلاب گینگ کے مقابلے میں کوئین باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔