ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون فلموں سے عارضی طور پر جلد وقفہ لیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپکا، جو ان دنوں نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں، کی عکسبندی مکمل کروا کے جلد ہی عارضی طور پر فلموں سے وقفہ لے لیں گی۔ وہ دو ماہ کا وقفہ لیں گی جس میں وہ بیرون ممالک کی سیاحت کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ ذہنی طور پر تروتازہ ہو سکیں۔
اس کے بعد وہ دیگر سائن کردہ فلموں کی عکسبندی شروع کروائیں گی۔ فلم ہیپی نیو ایئر جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔