پٹنہ (جیوڈیسک) بھارت کی مقامی عدالت نے فلم “رام لیلا” میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے پر ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکاروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کے دئیے ہیں۔
ریاست بہار کے شہر مظفرپور کی عدالت نے فلم “رام لیلا” میں ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے والے مناظر عکس بند کرانے پر فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور مرکزی کرداروں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کےوارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے فلم کے پروڈیوسر اور میوزک ڈائر کٹر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الہ آباد ہائی کورٹ نے فلم رام لیلا میں ہندوؤں کے مذہبی کردار ’’رام لیلا‘‘ کو منفی انداز میں پیش کرنے پر اس فلم کی ریلیر پر پابندی عائد کر دی تھی۔ فلم رام لیلا گزشتہ برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور فلم نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔