ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ چلبلی اداکارہ دپیکا پڈوکون کہتی ہیں رنبیر اور ہم دوستی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بچنا اے حسینوں میں دپیکا کے ساتھ آئے تو کترینہ کیف کو اپنی عجب پریم کی غضب کہانی خطرے میں پڑتی نظر آئی۔
اپنے چلبلے پن سے رنبیر کپور کو متاثر کرنے والی دپیکا نے بیان دیا ہے کہ یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے اور تو اور دپیکا نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ ان کی دوستی تو ایسی پکی ہو گئی ہے کہ توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔