دپیکا رنویر کے لیے بنیں گی فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر

Deepika, Ranbir

Deepika, Ranbir

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کو ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلم دینے والی دپیکا پڈوکون، رنویر کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں اور تو اور ان کی آنے والی فلم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی بن سکتی ہیں۔دپیکا پڈوکون کو زویا اختر کی نئی فلم کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں کسی نہ کسی حیثیت سے شامل ہونے کا فیصلہ کرہی لیا۔

اب وہ ہیروئن نہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہی سہی۔فلم کی کہانی ایک پنجابی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا مرکزی کرداروں میں ہوں گے۔ اب فلم میں دپیکا کی دلچسپی واقعی اسکرپٹ میں ہے یا اس کی ہے کوئی اور وجہ؟ یہ تو معلوم نہیں لیکن جب کیمرے کے پیچھے دپیکا اور سامنے رنویر ہوں گے تو یقینا مووی تو راکنگ ہوگی۔