دپیکا کے ساتھ دوستی کو رومانوی تعلق نہیں کہا جا سکتا، رنویر سنگھ

Ranveer Singh

Ranveer Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا دپیکا پڈوکون کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری گہری دوستی ہے اور ایک دوسرے کی کمپنی سے ہم خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ ہماری یہ دوستی فلم ’’رام لیلا‘‘ کے دوران پروان چڑھی تھی جو کہ فلم کے دائرے کے اندر ہی رہی۔ رنویر نے کہا کہ دپیکا میری گہری دوست ہے لیکن میرا اس کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی زندگی کے بارے گھڑی گئی کہانیاں مجھے پریشان نہیں کرتیں کیونکہ میرا سارا دھیان اپنے کام پر مرکوز ہے۔ اپنی نئی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنویر نے کہاکہ زویا اختر کی فلم میں باجی رائو کا کردار میرے لئے کافی چیلنجنگ ہے جس کیلئے مجھے مراٹھی زبان، گھڑ سواری اور تلوار بازی سیکھنی پڑ رہی ہے۔

فلم کے کردار کیلئے مجھے گنجا بھی کیا جائے گا۔ رنویرنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ انکے تعلق کی نوعیت الگ ہے، ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔