دپیکا شروع سے ہی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے، شاہ رخ خان

Shahrukh And Depika

Shahrukh And Depika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی کارکردگی سے فلم انڈسٹری میں کامیابی کی راہیں ہموار کیں اور وہ شروع سے ہی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دپیکا نے میرے ساتھ ہدایت کارہ فرخ خان کی فلماوم شانتی اوم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اب 7 سال بعد ہم ایک بار پھر کام کر رہے ہیں، ایک دوست ہونے کی حیثیت سے انہیں ہر بار یہی مشورہ دیا کہ ہمیشہ اس فلم میں کام کرو جس میں تم خود کو آرام دہ محسوس کرو۔ دپیکا کی فلموں کے حوالے سے چناؤ ہمیشہ ہی بہت زبردست رہا ہے چاہے وہ کاک ٹیل ہو یا پھر فائنڈنگ فینی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو پہلی فلم ’’دیوانہ‘‘ میں میرے ساتھ رشی کپور اور امریش پوری جیسے بڑے اداکار تھے لیکن میں نے اپنی محنت سے نام کمایا بالکل اسی طرح دپیکا نے فلم انڈسٹری میں اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا اور کامیابی کی راہیں ہموار کیں۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا کی کامیابی میں میرا کوئی کردار نہیں، کوئی کسی بھی دوسرے شخص کی کارکردگی کا کریڈٹ خود نہیں لے سکتا۔