کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں صدر الدین ہاشوانی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے، آصف زرداری کے خلاف صدر الدین ہاشوانی کی کتاب میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کی گئی جس میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا مزید کہنا تھا کہ صدر الدین ہاشوانی کے خلاف ہمارے دعوے کی سماعت 6 فروری کو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں، ان پر تشدد کیا گیا ،قید میں زبان بھی کاٹی گئی۔