شکست کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، ثنا میر

Sana

Sana

ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ابتدائی میچ میں شکست سے حوصلے پست نہیں ہوئے، پوری کوشش ہوگی کہ کم بیک کرتے ہوئے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں۔ ایکسپریس ٹربیون کو انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ ایونٹ کے آغاز پر ہی جنوبی افریقہ کیخلاف شکست سے کافی مایوسی ہوئی۔

پہلے میچ کیلیے پچ میں بولرز کیلیے کچھ بھی نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ حریف سائیڈ کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور بعدازاں بیٹسویمنز بھی صلاحیتوں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکیں۔ یادرہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 44 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔