مسلم لیگ ن اپنی شکست کے ڈر سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ سعدیہ سہیل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی شکست کے ڈر سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے مسلم لیگ (ن) کو اپنا صفایا نظر آ رہا ہے اسلئے مسلم لیگ (ن) جماعتی کی بجائے غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کیلئے بضد ہے جو اصل میں جمہوریت اور عوام کے حقوق کا بھی قتل عام
ہے، آج تحر یک انصاف کا نام پنجاب کے حکمرانوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) والوں کو اپنا چہرا نظر آ گیا ہے تحریک انصاف پر تنقید کر کے پنجاب کے حکمران اپنی نااہلیوں اور ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہورسمیت پورے پنجاب میں حلقہ بندیاں آئین اور قانون کے مطابق نہیں یہ مسلم لیگ (ن) کی خواہش کے مطابق ہو رہی ہے جو جمہوریت اور عوام کے حقوق کا قتل عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی انتخابات آئین کے منافی ہیں۔