نوواک جوکووچ فٹبال میں اپنے جوہر دکھانے گرائونڈ میں پہنچ گئے

Novak Djokovic

Novak Djokovic

دبئی (جیوڈیسک) ٹینس کی دنیا کے نمبر ون سٹار پلئیر نوواک جوکووچ فٹبال میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے گراؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے فٹبال کھیل کر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کو حیران کر دیا۔

دبئی میں ریال میڈرڈ اور اے سی میلان کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا۔ ہاف ٹائم میں جوکووچ ریال میڈرڈ کے کھلاڑی گیراتھ بیلے کے ساتھ میدان میں آئے اور فٹبال کھیلتے رہے۔

جوکووچ نے فٹبال کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا اور ان سے داد وصول کی ۔ جوکووچ اے سی میلان ٹیم کے مداح ہیں اور دبئی میں میچ دیکھنے آئے تھے ۔ ان کی ٹیم نے ریال میڈرڈ کو چار دو سے شکست۔