شکست متحدہ مخالفین کا مقدر ہے 5 دسمبر حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہو گا۔ اقبال علی خان

Speech

Speech

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ 5 دسمبر 2015ء حق پرستوں کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہوگا عوام اپنے ووٹوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار اور قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں شہر قائد کی تعمیر وترقی اور اپنے مسائل سے چھٹکارے کے لئے نئے سفر کا آغاز کرینگے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز میں نامزد حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حق پرست اُمیدواروں کا عوام سے تعارف کراتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ حق پرست قیادت نے شہر کی تعمیر و ترقی شہر قائد میں بسنے والی عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی عوامی خدمت کا سفر قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد یہ نمائندے جاری رکھیں گے انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم و جبر حق پرستوں کی پائوں کی بیڑیاں نہیں بن سکتی۔

عوام 5 دسمبر 2015ء کو بلا خوف خطر اپنے بنیادی علاقائی مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کے لئے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں،حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ عوامی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کی تلقین کی ہے۔

انشااللہ قائد کی ہدایت اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت ،ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5دسمبر کو اپنے تاریخی فیصلے کے ذریعے متحدہ قومی موومنٹ کے مخالفین کہ یہ شہر کل بھی قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا تھا آج بھی اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیگا۔