نئے لڑکوں کو موقع نہ دینے کی وجہ سے سیریز میں شکست ہوئی ،چیئرمین ایم پی ایل
Posted on November 11, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی: ٹی 20 میں پاکستان ون ڈے سے بہتر ٹیم ہے عبدالرزاق کی واپسی سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔شاہد آفریدی، سعید اجمل کے ساتھ تیسرے اسپنر کے ساتھ مختصر دوارینے کی کرکٹ میں پاکستان کو میدان میں اترنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایم پی ایل اور پاکستان میمن اسپورٹس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اشرف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو موقع دینے کی وجہ سے سیریز پاکستان کے ہاتھ سے نکل گئی۔ مڈل آرڈر بلے بازوں کو بھی کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں عمراکمل اور شاہد آفریدی جیسے بیٹسمینوں کی موجودگی میں سہیل تنویر سے پہلے بیٹنگ کرانے کا فیصلہ بالکل غلط تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد بہترین آپشن ہیں عمراکمل اس شعبے میں کافی کمزور ہیں او ر وہ اکثر بائی کے رن بھی مس کردیتے ہیں۔ آل راونڈر شعیب ملک ٹیم کیلئے کارآمد نہیں وہ کافی عرصے سے آئوٹ آف فارم ہیں البتہ عبدالرزاق کی ٹیم میں موجودگی سے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایڈوانٹیج حاصل ہو گا۔