یوجینی بوچارڈ خود کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کیلئے کوشاں

 Yevgeny Bouchard

Yevgeny Bouchard

ٹورنٹو (جیوڈیسک) ورلڈ نمبر 7 کینیڈین ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ 2015 کے سیزن کا آغاز آج ہوم مین کپ میں مہم جوئی سے کریں گی۔ انہوں نے گزشتہ روز پرتھ میں سمندر کنا رے کافی ٹائم گزارا اور وہاں موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اس موقع پر یوجینی بوچارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سال کے پہلے ایونٹ میں شرکت کیلئے ذہنی طور پر پرسکون رہنا چاہتی ہوں، میں نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے بھرپور محنت کی ہے اور میں بغیر کسی دباؤ کے کور ٹ میں اتر کر مخالف کھلاڑیوں کو شکست کا دکھ اٹھاتے دیکھنا چاہتی ہوں۔