دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کا ویمبلڈن ٹینس میں فاتحانہ آغاز

Roger Federer

Roger Federer

دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے ویمبلڈن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کر لیا جبکہ رافیال نڈال کو پہلے رانڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں جاری ٹینس کے میگا ایونٹ میں سوئس اسٹار فیڈرر نے رومانیہ کے وکٹر ہانیسکو کو شکست دی۔

میچ کا اسکور 3-6، 2-6 اور 0-6 رہا۔ دوسری جانب اسپینش ٹینس اسٹار رافیال نڈال کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نڈال کو بیلجیم کے اسٹیو ڈارسس نے شکست دی۔