اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف سپریم کورٹ کے حکم پر چودہ لاپتہ افراد کو آج جسٹس امیر ہانی مسلم کے چیمبر میں پیش کریں گے،باقی لاپتہ افراد کے لیے سماعت پیر کو ہو گی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر چودہ لاپتہ افراد کو آج سپریم کورٹ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کے چیمبر میں پیش کیا جائے گا۔
چیف جسٹس نے افغانستان جانے والے افراد کو بھی واپس لانے کا حکم دیا ہے، گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے عدالت کو پینتیس لاپتہ افراد کی معلومات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد ہلاک ہو گئے۔
دو مالا کنڈ کے حراستی مرکز میں قید ہیں،سات آزاد اور تین جنوبی وزیرستان میں ہیں۔یاسین شاہ سمیت سات افراد کا کوئی پتا نہیں جبکہ آٹھ افراد رہائی کے بعد افغانستان چلے گئے اور وادی کنڑ میں ہیں۔
خواجہ آصف نے عدالت کو بتایا تھا کوئی ایک فرد بھی فوج کی تحویل میں نہیں ہے،بنچ نے حکم دیا کہ چودہ لاپتہ افراد کو آج جسٹس امیر ہانی مسلم کے چیمبر میں پیش کیا جائے۔