اسلام آباد (کے رحمان) دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین نے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت اور کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر کومظفر آباد سے چکوٹھی تک مارچ کیا جائے گا۔ 28اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑی کانفرنس ہو گی۔
دفاع پاکستان کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی جلد ملک کے دوسرے شہروں میں لانگ مارچ اور دیگر عوامی پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کرے گی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اس موقف کو دنیا کے سامنے واضح کیا جائے۔انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر سکتی ہے تو پاکستان کو بھی ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔
بھارت سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر کے دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ تحریک آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ امریکہ نائن الیون کی آڑ میں سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہا ہے۔ مسلم دنیا سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی صلیبی و یہودی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی گی۔ چین کی طرف سے برہم پترا کا پانی بند کرنا خوش آئند ہے۔ ہم اس پر چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ روس اور پاکستان کی فوجی مشقیں عسکری قیادت کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے۔
چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس سے پروفیسر حافظ محمد سعید،سردار عتیق احمد خاں، مولانا محمد احمد لدھیانوی، لیاقت بلوچ، شیخ رشید احمد،اجمل خاں وزیر،مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، عبداللہ گل، حافظ عبدالغفار روپڑی،قاری یعقوب شیخ،مولانا محمود الحسن، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا یوسف شاہ و دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مفتی اعظم آزاد جموں کشمیر مفتی رویس احمد نے کروائی۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت وحدت امت کی سخت ضرورت ہے۔
دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم کو مزید متحرک کیا جائے گا۔ عالمی طاقتیں ہمارے دینی تشخص کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ دشمن افغانستان میں بیٹھا ہوا ہے اور بھارت بھی پاکستان کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہا ہے۔ مدارس اور اسلام پسند جماعتوں کا ناطقہ بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں شرمناک اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہمیں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہمیں سڑکوں پر نکل کر عوام تک جانا ہو گا۔ تحریکیں ہمیشہ دینی جماعتیں چلاتی ہیں۔ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہمیں نکلنا ہو گا ۔ پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی بند کرنے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل نے بھرپور تحریک چلائی۔
ہندوستان جو کچھ کر رہا ہے اس کیخلاف بھی بھرپور تحریک چلائیں گے۔ جہاد کا نام لیتے ہوئے ہمیں شرمانا نہیں چاہیے۔ جہاد کا طبل گلی کوچوں میں پھیلانا ہونا ہو گا اور پوری قوم کو متحد کرنا ہو گا۔ امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ عوامی سطح پر اٹھائیں تاکہ حکومت اس مسئلہ کو ٹھنڈا نہ ہونے دے۔ نواز شریف نے یو این میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی بہت اچھا کیا۔ کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں ۔ پورے پاکستان کا یہی نعرہ ہونا چاہیے۔ حکومت کو مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔پاکستان کا کشمیر پر موقف بہت واضح ہونا چاہیے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس بلا کر کشمیر کے موقف کو ایک بنا دیا جائے۔ یو این کی قرار د ادیں بھی موقف میں شامل ہے۔
ہمیں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینا اور خارجہ ڈیسک کو باقاعدہ لابنگ کرنی چاہیے۔ کشمیر انڈیا کا اندرونی مسئلہ نہیں ۔ اس مسئلہ کو چیلنج سمجھ کر واضح کرنا چاہیے کہ یہ انڈیا کا داخلی مسئلہ نہیں ۔ اگر انڈیا کی فوج وہاں موجود ہے اور اسلحہ سپلائی کیا جارہا ہے تو پاکستان کو بھی ان کی بھرپور مددکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو اگرچہ ایک سال مل گیا لیکن اطلاعات ہیں کہ ابھی تک انہیں اسی طرح سے نکالا جارہا ہے۔ ہمیں اس مسئلہ کا پیچھا کرنا ہے صرف تشویش کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کونسل کی جو کمیٹی کام کر ہی ہے اسے بھرپور انداز میں کام کرنا چاہیے۔
حافظ محمد سعید نے کہاکہ آج کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گردی قراردیا جارہا ہے۔ ہمیں اپنا موقف دنیا کو سمجھانا ہے۔ ہمیں عوامی مہم منظم کرنا ہوگی۔ اس وقت تک حکومت بھی صحیح طور پر اپنا فرض ادا نہیں کرسکے گی۔ ہمیں حالات کے رخ کو نہیں دیکھنا بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں حالات کو کس رخ پر لے کر جانا ہے۔ کشمیریوں کا حق بہت زیادہ ہے۔ طلباء نے آزادی کی خاطر امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کرفیو کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان میں وہ درد موجود ہے جو کشمیر میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی سمیت پوری حریت قیادت گرفتار ہے۔ خوفناک مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ وزیر اعظم کو خود اس کی مذمت کرنی اور اس مسئلہ کو پوری قوت سے اٹھانا چاہیے۔ جیلوں میں جگہ ختم ہے۔ انڈیا کی جیلیں کشمیریوں سے بھری جارہی ہیں۔
اس سلسلہ میں مضبوط سٹینڈ لینا چاہیے ۔ صرف بیانات کی حد تک نہیں آگے بڑھ کر کام کرے۔ وہ پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر کھڑے اور کلمہ طیبہ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ پاکستانی پرچم میں شہداء کو دفن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہانڈیا کے ایک اداکار نے کہہ دیا کہ سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ غلط کر رہے ہو وہ تو اس قدر شدت پسند ہو چکے ہیں اپنے اداکاروں کی بات پسند نہیں کرتے۔ بھارت کا سرجیکل ڈرامہ مذاق بن گیا ہے۔ وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں نے کہاکہ چکوٹھی کی طرف مارچ کا اعلان خوش آئند ہے۔اس وقت ہندوستان کا سارا دباؤ سری نگر میں ہے۔ہمیں یہ دباؤکشمیر کے دوسرے حصوں میں بھی بڑھانا ہو گا۔
چین نے دریائے برہم پترا کی نہر کا پانی بند کرنابہت اہمیت کا حامل ہے۔اسی طرح روس اور پاکستان کی مشقیں جنرل راحیل شریف کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب نے حج کے موقع پر مثالی انتظامات کئے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کی ویب سائٹ بنانی چاہیے۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہمارے داخلہ پر پابندی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کو نسل ان مسائل پر بھی آواز بلند کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج بدترین ظلم وستم ڈھا رہی ہے۔ کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت کریں گے۔ کسی صورت اس سے پیچھے نہیں رہیں اور مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔دفاع پاکستان کونسل کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیر میں بدترین مظالم جاری ہیں مگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے مکمل طو رپر خاموش ہیں۔ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کو بھرپور انداز میں بے نقاب کر رہے ہیں۔ کونسل کی ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ کام کر رہا ہے۔ جماعۃالدعوۃ اور جماعت اسلامی کے سائبر سسٹم کام کر رہے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو پہلے بھی بہت کامیابیاں ملی ہیں اور مستقبل میں بھی ان شاء اللہ ملیں گی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی مددوحمایت کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔سفیروں سے ملاقاتیں اورانٹرنیشنل میڈیا سے رابطے کئے جائیں۔ پاکستان اپنی تحریک کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔چین اور دیگر ملکوں سے روابط بنانے چاہئیں۔
مزید سیاسی جماعتوں کو کونسل میں شامل کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اجمل خاں وزیر نے کہاکہ کراچی اور فاٹامیں بھارت تخریب کاری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ کلبھوشن یادو جیسا دہشت گرد اگر بھارت کے پاس ہوتا تو وہ اسے جنرل اسمبلی میں لیجاکر پیش کردیتے‘ ہمیں اپنی کمزوریوں پر قابو پانا چاہیے۔اس وقت ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے۔ اس کیلئے جو دنیا میں لابنگ کرنی چاہیے وہ اس وقت نہیں ہو رہی۔ انصار الامۃ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ یہ دفاع پاکستان کونسل کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آزادی کشمیر کیلئے پورے پاکستان میں بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے اور مضبوط موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلہ کو حل ہونا چاہیے۔
اس وقت فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ انڈیا سرجیکل سٹرائیک نہیں کر سکا۔ اللہ نے اس کی سازشیں پوری دنیا پر واضح کر دیں۔ آئندہ بھی وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاکہ امریکہ نے جس طرح سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا ہے اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔ سعودی عرب مسلمانوں کا دینی مرکز ہے۔ اس کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان نے انڈیا کو بھرپور جواب دیکر قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔
تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہاکہ بیرونی طاقتیں جماعۃالدعوۃ سمیت دفاع پاکستان کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کا ناطقہ بند کرنا چاہتی ہیں۔ امریکہ، بھارت اور دیگر ملک جو اس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہم ان کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ں گے۔پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کانفرنس کے مرکزی رہنما مولانا محمود الحسن، قاری یعقوب شیخ،مولانا محمود الحسن، مولانا یوسف شاہ و دیگر نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر میں دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں۔آزادی کشمیر کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتوں کے مرکزی قائدین نے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت اور کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27اکتوبر کومظفر آباد سے چکوٹھی تک مارچ کیا جائے گا۔ 28اکتوبر کو اسلام آباد میں بڑی کانفرنس ہو گی۔دفاع پاکستان کونسل کی سٹیئرنگ کمیٹی جلد ملک کے دوسرے شہروں میں لانگ مارچ اور دیگر عوامی پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کرے گی۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اس موقف کو دنیا کے سامنے واضح کیا جائے۔انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر سکتی ہے تو پاکستان کو بھی ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ بھارت سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر کے دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔ تحریک آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ امریکہ نائن الیون کی آڑ میں سعودی عرب کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہا ہے۔
مسلم دنیا سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی صلیبی و یہودی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی گی۔ چین کی طرف سے برہم پترا کا پانی بند کرنا خوش آئند ہے۔ ہم اس پر چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ روس اور پاکستان کی فوجی مشقیں عسکری قیادت کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے۔ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس سے پروفیسر حافظ محمد سعید،سردار عتیق احمد خاں، مولانا محمد احمد لدھیانوی، لیاقت بلوچ، شیخ رشید احمد،اجمل خاں وزیر،مولانا فضل الرحمن خلیل، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، عبداللہ گل، حافظ عبدالغفار روپڑی،قاری یعقوب شیخ،مولانا محمود الحسن، مولانا حامد الحق حقانی، مولانا یوسف شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
جبکہ اس موقع پر مفتی اعظم آزاد جموں کشمیر مفتی رویس احمد نے کروائی۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس وقت وحدت امت کی سخت ضرورت ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم کو مزید متحرک کیا جائے گا۔ عالمی طاقتیں ہمارے دینی تشخص کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ دشمن افغانستان میں بیٹھا ہوا ہے اور بھارت بھی پاکستان کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہا ہے۔ مدارس اور اسلام پسند جماعتوں کا ناطقہ بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں شرمناک اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہمیں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ہمیں سڑکوں پر نکل کر عوام تک جانا ہو گا۔ تحریکیں ہمیشہ دینی جماعتیں چلاتی ہیں۔ پاکستان کے تحفظ کیلئے ہمیں نکلنا ہو گا۔
پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی بند کرنے کیخلاف دفاع پاکستان کونسل نے بھرپور تحریک چلائی۔ ہندوستان جو کچھ کر رہا ہے اس کیخلاف بھی بھرپور تحریک چلائیں گے۔ جہاد کا نام لیتے ہوئے ہمیں شرمانا نہیں چاہیے۔ جہاد کا طبل گلی کوچوں میں پھیلانا ہونا ہو گا اور پوری قوم کو متحد کرنا ہو گا۔ امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ عوامی سطح پر اٹھائیں تاکہ حکومت اس مسئلہ کو ٹھنڈا نہ ہونے دے۔ نواز شریف نے یو این میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی بہت اچھا کیا۔ کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں ۔ پورے پاکستان کا یہی نعرہ ہونا چاہیے۔ حکومت کو مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔پاکستان کا کشمیر پر موقف بہت واضح ہونا چاہیے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس بلا کر کشمیر کے موقف کو ایک بنا دیا جائے۔ یو این کی قرار د ادیں بھی موقف میں شامل ہے۔ ہمیں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینا اور خارجہ ڈیسک کو باقاعدہ لابنگ کرنی چاہیے۔ کشمیر انڈیا کا اندرونی مسئلہ نہیں ۔ اس مسئلہ کو چیلنج سمجھ کر واضح کرنا چاہیے کہ یہ انڈیا کا داخلی مسئلہ نہیں ۔ اگر انڈیا کی فوج وہاں موجود ہے اور اسلحہ سپلائی کیا جارہا ہے تو پاکستان کو بھی ان کی بھرپور مددکرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو اگرچہ ایک سال مل گیا لیکن اطلاعات ہیں کہ ابھی تک انہیں اسی طرح سے نکالا جارہا ہے۔ ہمیں اس مسئلہ کا پیچھا کرنا ہے صرف تشویش کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کونسل کی جو کمیٹی کام کر ہی ہے اسے بھرپور انداز میں کام کرنا چاہیے۔
حافظ محمد سعید نے کہاکہ آج کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گردی قراردیا جارہا ہے۔ ہمیں اپنا موقف دنیا کو سمجھانا ہے۔ ہمیں عوامی مہم منظم کرنا ہوگی۔ اس وقت تک حکومت بھی صحیح طور پر اپنا فرض ادا نہیں کرسکے گی۔ ہمیں حالات کے رخ کو نہیں دیکھنا بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں حالات کو کس رخ پر لے کر جانا ہے۔ کشمیریوں کا حق بہت زیادہ ہے۔ طلباء نے آزادی کی خاطر امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کرفیو کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان میں وہ درد موجود ہے جو کشمیر میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی سمیت پوری حریت قیادت گرفتار ہے۔
خوفناک مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ وزیر اعظم کو خود اس کی مذمت کرنی اور اس مسئلہ کو پوری قوت سے اٹھانا چاہیے۔ جیلوں میں جگہ ختم ہے۔ انڈیا کی جیلیں کشمیریوں سے بھری جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں مضبوط سٹینڈ لینا چاہیے ۔ صرف بیانات کی حد تک نہیں آگے بڑھ کر کام کرے۔ وہ پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر کھڑے اور کلمہ طیبہ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ پاکستانی پرچم میں شہداء کو دفن کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہانڈیا کے ایک اداکار نے کہہ دیا کہ سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ غلط کر رہے ہو وہ تو اس قدر شدت پسند ہو چکے ہیں اپنے اداکاروں کی بات پسند نہیں کرتے۔ بھارت کا سرجیکل ڈرامہ مذاق بن گیا ہے۔ وہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں نے کہاکہ چکوٹھی کی طرف مارچ کا اعلان خوش آئند ہے۔اس وقت ہندوستان کا سارا دباؤ سری نگر میں ہے۔ہمیں یہ دباؤکشمیر کے دوسرے حصوں میں بھی بڑھانا ہو گا۔ چین نے دریائے برہم پترا کی نہر کا پانی بند کرنابہت اہمیت کا حامل ہے۔اسی طرح روس اور پاکستان کی مشقیں جنرل راحیل شریف کی کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے۔ سعودی عرب نے حج کے موقع پر مثالی انتظامات کئے اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کی ویب سائٹ بنانی چاہیے۔ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ آزاد کشمیر میں ہمارے داخلہ پر پابندی ہے۔
دفاع پاکستان کونسل کو نسل ان مسائل پر بھی آواز بلند کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی فوج بدترین ظلم وستم ڈھا رہی ہے۔ کشمیریوں کی ہرممکن مددوحمایت کریں گے۔ کسی صورت اس سے پیچھے نہیں رہیں اور مظلوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔دفاع پاکستان کونسل کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر لیاقت بلوچ نے کہاکہ کشمیر میں بدترین مظالم جاری ہیں مگر بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے مکمل طو رپر خاموش ہیں۔ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی مظالم کو بھرپور انداز میں بے نقاب کر رہے ہیں۔ کونسل کی ویب سائٹ اور ٹویٹر اکاؤنٹ کام کر رہا ہے۔ جماعۃالدعوۃ اور جماعت اسلامی کے سائبر سسٹم کام کر رہے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو پہلے بھی بہت کامیابیاں ملی ہیں اور مستقبل میں بھی ان شاء اللہ ملیں گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی مددوحمایت کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔سفیروں سے ملاقاتیں اورانٹرنیشنل میڈیا سے رابطے کئے جائیں۔ پاکستان اپنی تحریک کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔چین اور دیگر ملکوں سے روابط بنانے چاہئیں۔مزید سیاسی جماعتوں کو کونسل میں شامل کیا جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما اجمل خاں وزیر نے کہاکہ کراچی اور فاٹامیں بھارت تخریب کاری کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہا ہے۔ کلبھوشن یادو جیسا دہشت گرد اگر بھارت کے پاس ہوتا تو وہ اسے جنرل اسمبلی میں لیجاکر پیش کردیتے‘ ہمیں اپنی کمزوریوں پر قابو پانا چاہیے۔
اس وقت ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے۔ اس کیلئے جو دنیا میں لابنگ کرنی چاہیے وہ اس وقت نہیں ہو رہی۔ انصار الامۃ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہاکہ یہ دفاع پاکستان کونسل کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آزادی کشمیر کیلئے پورے پاکستان میں بھرپور آواز اٹھائی جارہی ہے اور مضبوط موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس مسئلہ کو حل ہونا چاہیے۔ اس وقت فیصلہ کن مرحلہ ہے۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ انڈیا سرجیکل سٹرائیک نہیں کر سکا۔ اللہ نے اس کی سازشیں پوری دنیا پر واضح کر دیں۔
آئندہ بھی وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاکہ امریکہ نے جس طرح سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا ہے اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔ سعودی عرب مسلمانوں کا دینی مرکز ہے۔ اس کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کریں گے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان نے انڈیا کو بھرپور جواب دیکر قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے کہاکہ بیرونی طاقتیں جماعۃالدعوۃ سمیت دفاع پاکستان کونسل میں شامل دیگر جماعتوں کا ناطقہ بند کرنا چاہتی ہیں۔
امریکہ، بھارت اور دیگر ملک جو اس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہم ان کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ں گے۔پاکستان کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کانفرنس کے مرکزی رہنما مولانا محمود الحسن، قاری یعقوب شیخ،مولانا محمود الحسن، مولانا یوسف شاہ و دیگر نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر میں دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں۔آزادی کشمیر کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔