ڈیفنس سے پولیس اہلکاروں کے قاتل 3 ٹارگٹ کلر گرفتار

 Target killers

Target killers

کراچی (جیوڈیسک) پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن، چھاپوں اور مقابلوں میں ٹارگٹ کلرز اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 120 ملزم گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن اور گذری پولیس نے پولیس مقابلوں اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی پولیس اہلکاروں کے قاتل 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد لیا جبکہ 3 ملزم فرار ہو گئے، ایس پی کلفٹن ندیم احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذری پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2 ملزم عدنان عرف اددو اور آصف عباسی عرف ڈوٹ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے گلشن اقبال، گلستان جوہر میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے، دوسری کارروائی میں گذری پولیس نے ڈیفنس خیابان جامی میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم گل محمد عرف شہزاد کالا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔