ملزم سکندر کی پسلی کا فریکچر ٹھیک ہونے میں 2 ہفتے لگے سکتے ہیں

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فائرنگ واقعہ کے ملزم سکندر کی پسلی کے فریکچر کو ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں جبکہ اس کی اہلیہ کنول کو ڈاکٹرز نے مکمل طور پر صحت یاب قرار دیدیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے ذرائع نے ذرائع کو بتایا ہے کہ ملزمہ کنول کو بدھ کی دوپہر پمز کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔

جہاں تفصیلی معائنے کے بعداسے مکمل طور پر صحت یاب قرار دیدیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد فائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کے پھیپھڑے کے باہر زخم میں ایک ہفتے بعد بہتری کا امکا ن ہے۔ اس کی ٹانگ کے زخم کابھی خصوصی علاج جاری ہے۔