تلخ کلامی پر تین افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

Firing

Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بازار میں تلخ کلامی کی وجہ سے تین افراد کی دن دیہاڑے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے محمد رئیس کیانی نے بتایا کہ
ملزمان آصف شفیق بمعہ دو نامعلوم نے مدعی کو جان سے مارنے کی خاطر اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کی جس سے مدعی زخمی ہوگیا، ملزمان مدعی کو قتل کرنا چاہتے تھے پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔