میانوالی پولیس نے اشتہاری سمیت 5 ملزمان پکڑ لئے ‘3 فرار

Arrested

Arrested

میانوالی (جیوڈیسک) پولیس نے اشتہاری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کچہ تری خیل میں ریڈ کر کے ڈکیتی کے اشتہاری مجرم عبد الوحد سکنہ سلطان والا غربی کو گرفتار کر لیا جبکہ محلہ پرانا بازار موچھ میں جوئے کے اڈے پر ریڈ کرکے محمد خاں، عزیز، حمید نواز، فیصل خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے 4 ہزار روپے اور 2 موبائل برآمد کرلئے جبکہ ضیا ء اﷲ، ذکاء اﷲ اور بیزر خان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔