حرمت رسول کا دفاع امت پر مسلمہ پر لازم و ملزوم ہے : ناظرہ مسعود صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور: لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ ناظرہ مسعوداحمد صدیقی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے آپ ۖ کی حرمت کا دفاع امت مسلمہ پر ہر صورت لازم و ملزوم ہے ان خیالات کااظہار لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن خواتین ونگ کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نبی کریم ۖ کی ذات اقدس پوری انسانیت اور تمام مذاہب کیلئے مشعل راہ ہے اور آپ ۖ کی تعلیمات تمام مذاہب کا احترام اور ان کے پیروکاروں کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان سے حسن سلوک کا درس دیتی ہیں اپنے خطاب میں انہوں نے حکومت وقت پر زور دیا کہ وہ اس ناپاک جسارت کے مرتکب ممالک سے پرُزور احتجاج اور اس مسلئے کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مہوش مسعوداحمد صدیقی نے حضور نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آپ ۖ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔

عالمی امن کو برقرار رکھنے اور اس ناپاک جسارت کی روک تھام کیلئے اسلامی سربراہان مملکت ، او آئی سی اور یورپی یونین فی الفور عملی اقدامات کرنا ہوں گے آزادی اظہار کی آڑ میں حضور نبی کریم ۖ اور اصحابہ اکرام ،اہل بیت ، ازواج مطہرات کی بھی قسم کی گستاخی ،نازیبا زبان درازی کے مرتکب انسانیت دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے عالمی طور پر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے سیمینار سے محترمہ عارفہ افتخار ، محترمہ سیدہ طاہرندیم ، محترمہ روبینہ عامر ،محترمہ ظل ہما، محترمہ عائشہ رحمان ،محترمہ سعدیہ سمیت دیگر لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن خواتین ونگ کی مرکزی عہدیداران نے بھی اپنے خطاب میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔۔