دفاعی اخراجات میں الجھا کر امریکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں : الظواہری

Zawahiri

Zawahiri

واشنگٹن (جیوڈیسک) القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے ایک وڈیو پیغام ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا پر بڑے حملے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔ نائن الیون کو 12 سال مکمل ہونے پر القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے ایک وڈیو خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کی سب سے بڑی کمزوری اس کے سیکیورٹی اخراجات ہیں، اسے دفاعی اخراجات میں الجھا کر معاشی طور پر تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

72 منٹ پرمشتمل پیغام میں الظواہری نے کہا کہ افغانستان، یمن، عراق اور افغانستان میں امریکا کو شکست دے چکے، اب امریکا کواس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کیلئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر بڑے حملے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں، چاہے اس کیلئے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے۔