یوم دفاع فیسٹیول کرکٹ میچ سجاول کرکٹ اکیڈمی نے کراچی ٹیم سے ٹرافی دبوچ لی

CRICKET FESTIVAL MATCH

CRICKET FESTIVAL MATCH

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معروف سماجی شخصیات ذکاء الدین مغل ،ضیاء قریشی ،عاشق رضا عاشق کے تعاون سے بلاول بھٹو اسپورٹس کمپلیکس بے نظیر آباد (نواب شاہ ) پر کھیلے گئے یوم دفاع پاکستان ،سلام پاک افواج فیسٹیول کرکٹ میچ میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی کراچی کرکٹ ٹیم کو شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) کی سجاول کرکٹ اکیڈمی نے 35رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،فیسٹیول میچ کا مقصد کھلاڑیوں کی جانب شہداء وطن کو خراج عقیدت پیش کرنا اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار ہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) برگیڈیئر محمد رمضان نے کہاکہ افواج پاکستان کو قوم پر فخر ہے وطن پر جانثار ہونے والے شہداء وطن کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم باشعور ہے اور وطن کے دعاع اور سلامتی کے لئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ساتھ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہاکہ قوم اپنی فواج کے ساتھ دفاع وطن کے لئے متحد و منظم ہے افواج پاکستان سے محبت ہر سچے محب وطن پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے قوم دفاع وطن کے عظیم جانباز سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے اس موقع پر حاجی جمیل با بر ولیانی عاقب عاصم ،ذکاء الدین مغل اور زین افغانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔