ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ڈرونز سمیت دیگر دفاعی شعبوں میں ترکی کا شمار اب دنیا کے چنندہ ممالک میں ہوتا ہے۔
صدر ایردوان نے انصاف و ترقی پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انقرہ میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ جاری خسارے میں کمی کا رحجان جو ہم نے سن 2019 میں دیکھا تھا امید ہے کہ وہ ہم زمانہ قریب میں بھی دیکھیں گے،مرکزی بینک کے ذخائر اس وقت 109 ارب ڈالر ہیں ، جلد ہی 115ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔
صدر ایردوان نے مزید بتایا کہ مقامی تیار کی جانے والی گاڑی کے مراحل سرعت سے جاری ہیںاور انشااللہ سن 2023 میں ہم ملکی ساختہ گاڑیوں کو سڑکوں پر رواں دواں دیکھیں گے۔ ترکی کا شمار اس وقت ڈرونز اور دیگر دفاعی شعبوں میں ترقی کی بنا پر دنیا کے چنندہ ممالک میں ہوتا ہے۔