ڈیفنس میں پندرہ سالہ لڑکی سے زیادتی، نامعلوم افراد سڑک پر چھوڑ کر فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس فیز ون میں 15 سال کی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے، پولیس کے مطابق لڑکی کالج کی طالبہ ہے۔

اسے نامعلوم افراد سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے، ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر سینئر ایم ایل او جناح اسپتال کراچی کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔