دفاع وطن کاروان کراچی سے اسلام آباد کے لیے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کی سربراہی میں روانہ
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster اسلام آباد, سٹی نیوز
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ فاع وطن کنونشن میں شرکت کے لیئے کراچی سے دفاع وطن کاروان روانہ ہو گیا ہے، اس کاروان میں سینکڑوں کی تعداد میں بزرگ، جوان او ر بچے شامل ہیں، دفاع وطن کاروان جیسے جیسے اپنی منزل عبور کرے گا۔
اندرون سندھ کے مختلف شہروں یعنی حیدر آباد ، نواب شاہ ، مورو، خیرپور، سکھر اور دیگر سے قافلے اس کاروان میں شامل ہو جائیں گے، اس دفاع وطن کاروان کی قیادت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، صوبائی رہنما یعقوب حسینی اور عالم کربلائی کر رہے ہیں۔ یہ کاروان ہفتہ کی شب اسلام آباد کی حدود میں داخل ہو جائے گا اور شرکائے کاروان پریڈ گراؤنڈ میں دفاع وطن کنونشن کی تیاریوں میں بھی حصہ لیں گے۔