اسلام آباد : اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے تحفظِ ناموسِ رسالت و استحکامِ پاکستان یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہیر سیالوی صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے علاوہ ضلع بھر سے سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
شہیرسیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا رسولۖ پر ہماری جان بھی قربان ہے اور سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والے بلاگرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ بیرون ملک فرار ہونے والے گستاخ بلاگرز کو فوری طور پر ملک میں لاکر سزائیموت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شانِ رسالت میں جان قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں اور حرمتِ رسولۖ کا پیغام پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائے۔ ناموسِ رسالت کا دفاع ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے۔
پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پاکستان کی حفاظت ہمارافرض ہے۔ کوئی گستاخ سوشل میڈیا پر ہمارے پیارے رسولۖ یا وطنِ عزیز کے خلاف کوئی بھی گھناؤنی اور گھٹیا حرکت کرے گا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔