ملکہ ( عمر فاروق اعوان سے ) یوم دفاع پاکستان ،پاکستان کی تاریخ میں ایک تابناک ستارے کی مانند ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارنورین ریاض ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پنجاب نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ یہ دن ہماری خودی کا تحفظ اور ہماری قومی تہذیب کی نشوونما کا باعث ہے 6 ستمبر 1965ء کے دن وطن عزیز کے جاںباز سپاہیوں نے دشمنان دین ووطن پر مسلمانوں کی عظمت کی دھاک بٹھا دی۔ انھوں نے کہا کہ اگھنٹہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان پر تسلط کا خواہاں رہا ہے اور پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لیے کھو کھلی سازشوں کے جال بنتا رہا ہے۔آج بھی ہندو پاکستانی سرحدوں کی جس طرح خلاف ورزی اور کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر رہا ہے۔
ایسے میں ضروری ہے کہ 6ستمبر کے جذبہ صدق کو دلوں میں پھر سے اجاگر کر کے دشمنان دین ووطن کے خلاف بے باک اور نڈر اقدامات سے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے ۔نیز 6ستمبر کی صبح درخشاں یہی تقاضا کرتی ہے کہ قومی بقاء و سلامتی پر کسی طور پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔