دفاع دینی مدارس کانفرنس

Religious Seminaries

Religious Seminaries

تحریر: حافظ محمد صدیق مدنی۔ چمن
دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں علمائے اسلام کی محنت سے قائم کردہ اسلامی یونیورسٹیاں اسلام کی چھاونیاں ہیں مساجد کے مینار اسلام کے میزائل ہیں یہ مسلمان قوم کے دل میں اسلام کی نشاة ثانیہ کا کو موجب بن رہے ہیں ان کو ہی دیکھ کر صلیبیوں کے دلوں میں اسلام کا خوف تاری رہتا ہے۔

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ہم اسکے حفاظت خون کے قربانیوں سے کریں گے۔ ان خیالات کے اظہار جمعیت علماء اسلام سٹی چمن کے زیراہتمام دفاع دینی مدارس اور برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سرپرست مولانا عبدالکریم ، ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم، مولانا فتح محمد، تحصیل چمن امیرمولاناعبدالخالق،مولاناعبدالستار، صوبائی جوائینٹ سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر حاجی بہرام خان اچکزئی، تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی غوث اللہ، حلقہ بوغرہ یونین چمن کے امیر حاجی امان اللہ، مولانا عبدالولی ،حافظ عزیزاللہ عزیزی، حافظ عبداللہ،مولوی حافظ محمد صدیق مدنی، مفتی محمد معروف اور عبدالقادر مسلم یارنے کیا۔

اسلام دشمن عناصراسلامی سیاسی پاکستان کے وجود ہی کے منکر ہیں اور پاکستان کی گاڑی کوگھسیٹ گھسیٹ کر سیکولر بنانے کی ہر کوشش کرتے رہتے ہیں مگر خاص کر ان کا نشانہ پاکستان کے دینی مدارس ہیں جہاں سے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کا نعرہ مستانہ بلند ہوتا ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ دین کی پختہ تعلیم ہی پاکستان کی بقا کی ضامن ہے اور وہ دینی مدرسوں سے فارغ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہے مشنری اسکولوں کے فارغ شدہ لوگ جن کا مذہب تو تبدیل نہیں کیا جاتا مگر ان کی سوچ کا مرکزمکہ و مدینہ کی بجائے واشکٹن مغرب کی طرف کر دیا جاتا ہے وہ اپنی ہر مشکل کا حل انہیں کی فکر سے حاصل کرنے کی جد وجہد میں لگے رہتے ہیں اسی وجہ سے وہ دنیا میں سیکولر حکومتیں قائم کئے ہوئے ہیں جبکہ مدارس سے فارغ لوگوں کی سوچ کا مرکزمکہ و مدینہ ہے وہ ہر مسئلے کو اسلام کے بتائے ہوئے اصلوں کی روشنی میں دیکھتے ہیں اور مشکل کے وقت وہ اللہ اور رسول ۖ سے ہدایت حاصل کرنے کی جد و جہد کرتے ہیں اس بنیادی اصول کو سامنے رکھ کرا پ یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ پاکستان کے مدارس کے پیچھے دنیا کے صلیبی کیوں پڑے ہوئے ہیں۔

Madrassas

Madrassas

اس بات کو مذید سمجھنے کے لیے آپ غور کریں کہ مشنری اسکولوں سے فارغ ہونے والے اشخاص کے لیے اقتدار کا راستہ کس طرح ہموار کیا جاتا ہے حکومتی عہدوں میں شامل ہونے کے لیے جو مقابلے کے امتحان کا طریقہ رکھا گیا ہے وہ انگریزی زبان میں ہے انگلش میڈیا سے پڑھے ہوئے لوگ آسانی سے مقابلے کی امتحان میں پاس ہو جاتے ہیں اور عربی مدرسوں کے پڑھے ہوئے لوگ اس کے قریب بھی نہیں آ سکتے کیونکہ انہوں نے عربی میں تعلیم حاصل کی ہوتی ہے اس سازشی طریقہ کو پاکستان بننے سے پہلے ہی صلیبیوں نے جاری کیا ہوا تھا لہذا جب سے پاکستان بنا ہے صلیبیوں کے انگلش میڈیا اسکولوں، کالجوں سے فارغ شدہ اشخاص حکومت میں شامل ہوتے ہیں جو نظام حکومت چلاتے ہیں یہ تو ہوئے انتظامیہ کے لوگ جو مشنری اسکولوں سے پڑھ کر آتے ہیں جو پاکستان کی پارلیمنٹ میں لوگ جاتے ہیں ان میں بھی کافی تعداداپنی دولت کی بنیاد پر ان ہی مشنری اسکولوں سے ہی پڑھ کر آتے ہیں پارلیمنٹ میں جیت کے آنے والے پیسے کے زور پر جیت کر آتے ہیں۔

پھر نفع بخش تجارت کے طور پر جائز نا جائز طریقے سے پاکستان کی عوام کی دولت کوہڑپ کرنے کی فکر میں رہتے ہیں ان کی اکثریت قانون سازی میں سیکولر سوچ کے مددگار بنتی ہے اس اسکیم کو صلیبی ماہر تعلیم لارڈ میکالے نے اپنی محکوم نو آبادیوں کے لیے ترتیب دیا تھا اس کے پیچھے انگریز کی سوچ تھی کہ جس اسلامی تعلیم سے اسلام نے دنیا کے ایک کثیر حصے پر حکومت کی تھی اس کی جڑ کاٹ دی جائے چوں نا چہ اس اسکیم کے ذریعے دین سے غافل کلرک پیدا کیے گئے جو ایک طرف اپنی اصل سے دور ہوتے گئے تو دوسرے طرف قابض حکومت کے کل پرزے بنتے گئے اسلامی تعلیم کے تمام راستے بند کر دیے گئے اور دنیوی تعلیم کے راستے کھول دیے گئے۔

اس سے مسلمان دو حصوں میں تقسیم ہو گئے علمائے اسلام اس سازش کو سمجھ گئے تھے لہٰذا انہوں نے نامساحد حالات کے باجود دینی عربی تعلیم کو جاری رکھا مدارس قائم کئے حکومت کی طرف سے امداد نہ ملی تو مخیر حضرات کی مدد سے مدارس چلائے جو الحمد اللہ اب بھی پاکستان کے طول و عرض میں چل رہے ہیں ان کی وجہ سے پاکستان کی مساجد آباد ہیں ان ہی کی وجہ سے حفاظ تیار ہو رہے ہیں جو اللہ کے کلام کو اپنے سینوں سجائے ہوئے ہیں ہر رمضان میں پاکستان کے قریہ قریہ میں قرآن سناتے ہیں ان ہی کی وجہ سے پاکستان میں اسلام کا بول بھالا ہے یہ ہی اسلام کے رکھوالے ہیں یہ ہی عوام کی دینی راہنماہی کرتے ہیں۔ یہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں علمائے اسلام کی محنت سے قائم کردہ اسلامی یونیورسٹیا ںاسلام کی چھاونیاں ہیں مساجد کے مینار اسلام کے میزائل ہیں یہ مسلمان قوم کے دل میں اسلام کی نشاةثانیہ کا کو موجب بن رہے ہیں ان کو ہی دیکھ کر صلیبیوںکے دلوں میں اسلام کا خوف تاری رہتا ہے۔
دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ، ہم اسکے حفاظت خون کے قربانیوں سے کریں گے۔

Pakistan

Pakistan

پاکستان میں قائم ان اسلامی اداروں سے اسلامی دنیا سے طالب علم حصول علم کے لیے آتے ہیںجن کو ہماری حکومتیں اکثر تنگ کرتی رہتی ہیں کبھی ان کو شدت پسند اور دہشت گرد کہا جاتا ہے اسلامی مدارس میں تکریب کاری کی تربیت نہیں دی جاتی اسلامی ملکوں کے طلبہ تعلیم کے لیے آتے ہیں انہوں نے کہا ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں ہم نے اسلامی مدرسوںکی چھان بین کی تھی پاکستان میں کوئی تخریب کاری کی تربیت نہیں دی جاتی نہ ہی کوئی تخریب کار مدرسوں میں زیر تعلیم ہیں اسلامی ملکوں کے طالب علم پاکستان میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں لہٰٰذا ان پر شک کرنا اورناجائز طریقے سے تنگ کرنا درست نہیں یہ طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے اسلامی ملکوں میں پاکستان کا اچھا امیج پیش کرتے ہیں سعودی وزیر عبدالعزیز بن عنداللہ العمار نے کہا ہے کہ پاکستانی مدارس دنیا کے لیے رول ماڈل ہیں۔

عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مدارس کے خلاف کاروائی حکومت کو مہنگی پڑے گی حکمرانوں سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں آئین سے اسلامی شقوں کے خاتمے کی مزا حمت کی جائے گی غیر ملکی طلبہ سے اگر قومی سلامتی کو کوئی مسئلہ ہے تو یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ بھی یہ خطرہ ہو سکتا ہے حکمران ہمیں حبالوطنہ نہ سیکھائیں قومی سلامتی کی آڑ میں مدارس کے کاف کسی بھی کاروائی کی مزحمت کی جائے گی ہمیں ملک کی سلامتی ان حکمرانوں سے زیادہ عزیز ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ دینی مدارس و مذہبی رہنما عصری تعلیم کے خلاف نہیں ان وفدکے اراکین نے وازیر اعظم سے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی کسی مدرسے میں دشہت گردی کی تربیت کی جارہی ہے تو حکومت نشان دہی کرے علماء اس مدرسے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے میں حکومت کا ساتھ د یں گے۔

Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani

تحریر: حافظ محمد صدیق مدنی۔ چمن