جولائی تا مارچ: جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے کے سبب جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 4 ارب ڈالر تک کم ہو چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 9 ماہ کا خسارہ 29 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جاری کھاتے کو 13 ارب 59 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں خسارے کی مالیت 9 ارب 58 کروڑ ڈالر رہی۔