ٹوکیو (جیوڈیسک) توشیبا کمپنی لیپ ٹاپ اور ٹی وی سے لے کر جوہری توانائی تک کے آلات بناتی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو زیادہ تر صارفین کے استعمال والے الیکٹرنکس آلات کے شعبے سے نکالا جائے گا۔
خسارے کی خبر آنے کے بعد توشیبا کے حصص میں شدید مندی دیکھی گئی۔ یار رہے کہ توشیبا کمپنی نے اس وقت تنظیم نو کا اعلان کیا تھا جب کمپنی کے سربراوں نے تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے چھ سال تک کمپنی کے منافع کو بڑھا کر ظاہر کیا ہے۔
اس سکینڈل کے منظرِ عام پر آنے کے بعد توشیبا کے صدر اور نائب صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔