کالعدم تحریکِ طالبان نے عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Asmat Ullah Shaheen

Asmat Ullah Shaheen

پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

طالبان ترجمان شاہداللہ شاہد نے ایک بیان میں عصمت اللہ شاہین کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ شاہین کے قتل سے تحریک طالبان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور یہ قتل خفیہ ایجنسیز کی کارستانی ہے۔