مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا خلف بیٹے نے اپنے ہی گھر سے 40 ہزار روپے چورا لئے، بار بار کی چوریوں سے تنگ آکر باپ نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ مصطفی آباد درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نئی آبادی لکھنیکے کے رہائشی محمد اشرف کے بیٹے بشارت علی نے اپنے ہی گھر سے چالیس ہزار روپے چوری کر لئے۔
بشارت علی اس سے قبل بھی متعدد بار اپنے گھر سے رقم چورا چکا ہے، تنگ آ کر باپ نے قانونی کاروائی کیلئے تھانہ مصطفی آباد میں درخواست دے دی۔