کراچی (جیوڈیسک) ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ برسبین میں بائیو میکینکس ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل کی ایک بھی گیند قانونی نہیں تھی بلکہ ہر ڈلیوری آئی سی سی کے طے کردہ حدود سے دو گنا تجاوز کرتی رہی۔ ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل سے آٹھ اوورز کرائے گئے جنہیں ستائیس کیمروں سے مانیٹر کیا گیا۔
سعید اجمل کے بازؤں میں زیادہ سے زیادہ خم بیالیس ڈگری اور کم از کم ستینیس ڈگری تھا، سعید اجمل سے پہلا اوور، اوور دی وکٹ کرایا گیا جس میں ان کے بازؤں کا اوسط خم انتالیس ڈگری رہا، دوسرے اوور میں سینتیس ڈگری تھا، راؤنڈ دی وکٹ بولنگ کراتے وقت سعید کے بازؤں کا خم اکتالیس ڈگری رہااور”دوسرا” میں ان کے بازؤں کا خم چالیس ڈگری تھا ، جبکہ کوئیکر بالز پر سعید کے بازو میں اڑتیس بیالیس ڈگری تک خم تھا۔