حمل گوٹھ میں ڈگری کالج کی تعمیر جلد ازجلد یقینی بنائی جائے۔ شمس العارفین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حمل گوٹھ ویلفیئر ٹرسٹ ضلع ملیر کے چیئر مین شمس العارفین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حمل گوٹھ کی مختص اراضی پر منظور شدہ ڈگری کالج کی جلد تعمیر کے احکامات جاری کریں، لینڈ مافیا کالج کیلئے مختص اراضی پر قبضہ جما نے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جوکہ علم دشمنی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ کو آرڈینیٹر وزیر اعلیٰ سندھ حاجی مظفر علی شجرہ نے حمل گوٹھ کیلئے ڈگری کالج منظور کرایا تھا لیکن منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہو کر تاحال سرد خانہ کی نذر ہے۔

کالج کی عدم تعمیر سے علاقے میں سرگرم قبضہ مافیا کے اراکین زمین پر قبضہ کرکے پلاٹنگ کرنا چاہتے ہیں جس سے ہزاروں نوجوان اعلیٰ تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیںکیونکہ قائد آباد ، داؤد چورنگی ، فیوچرکالونی سمیت اطراف کے علاقوں میں میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنے کیلئے کوئی کالج قائم نہیں شمس العارفین نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ملیر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ حمل گوٹھ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کریں۔