کھاریاں : ایف جی ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کے سابق طالب علموں کی تنظیم کھارین کے زیر اہتمام سالانہ تقریب کا انعقاد۔ کالج کے مرکزی ہال میں ہوا جس کی صدارت سابق پرنسپل کالج ہذا پروفیسر ایوب اور مہمانِ خصوصی مرزا سلیم بیگ سابق پروفیسر تھے۔
استقبالیہ دیتے ہوئے کھارین کے صدر کرنل (ر) پروفیسر اختر نے سابقہ کارکردگی کے بارے میں بتایا اور کالج کے ایسے طلباء جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں محمد منیر سیٹھی نے شیلڈیں دیں کرنل پرویز اختر نے بتایا کہ آج اولڈ کھارین کارکردگی بتانے کے ساتھ ساتھ آئندہ گولڈن جوبلی منانے کے بارے میں بھی تیاریاں کرنی ہیں۔
آئندہ سال کالج کو تعمیر ہوئے 50 سال مکمل ہو جائیں گے جنرل سیکرٹری کھارین چوہدری اعجاز نے بتایا کہ طلبہ کے لئے خصوصی میگزین تیار کیا جا رہا ہے اور رابطے مزید مضبوط کئے جا رہے ہیں کالج کے سابق طالب علم چوہدری قمر الزمان کا ئرہ نے اپنی زندگی کے قیمتی دن اور اپنی سیاست کا آغاز کالج سے تروجیح کرنے کے بارے میں بتایا۔
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طالب علموں نے کالج سے اپنی وابستگی کے بارے میں دلچسپ واقعات بیان کئے۔ مختلف شعبہ جات جن میں ڈاکٹر، وکلائ، صحافی، سیاستدان اور آرمی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ نائب صدر محمد منیر سیٹھی، ثاقب محمود اعوان، عزیز الرحمن مجاہد، کرنل(ر) مقدس بٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور آئندہ سال کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر کھارین کی ٹیم کو خصوصی تحائف بھی دیئے گئے تمام سابق طلبہ کو آئندہ کے لائحہ عمل اور بعد ازاں ان کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
فنانس سیکرٹری افضل محمود نے رجسٹریشن مکمل کی اور کالج کے ریگولر طلبہ نے مہمانوں کی تواضح کی اس موقع پر عارفانہ کلام اور غزلیں بھی پیش کی گئیں جنہیں حاضرین نے بہت سراہا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نصراللہ چوہدری نائب صدر کھارین نے سرانجام دیئے آئندہ سال تقریب2017ء کے فروری کے دوسرے ہفتہ میں ہو گی۔