یورپ میں ٹرین لیٹ ہونے کی صورت میں مسافروں کو جرمانہ ادا کیا جائے گا،ٹرین آپریٹرز کو حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
یورپی عدالت برائے انصاف کی جانب سے ٹرین آپریٹرز کو جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی سہولت کا ہر ممکن خیال رکھا جائے اور ٹرین لیٹ ہونے کی صورت میں مسافروں کو جرمانہ ادا کیا جائے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دو گھنٹے لیٹ ہونے کی صورت میں ٹکٹ کی قیمت کا تین چوتھائی جبکہ اس سے زیادہ کی تاخیر میں مکمل رقم واپس کرنا ہو گی، تاخیر کی وجہ کچھ بھی ہو لیکن جرمانہ ہر صورت ٹرین آپریٹرز کو ادا کرنا ہو گا۔