خوشحال گڑھ کے وفد کی رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن سے ملاقات

Talagang

Talagang

تلہ گنگ : رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن سے خوشحال گڑھ کے وفد کی ملاقات،خوشحال گڑھ کے لئے بجلی کی منظوری، پچیس لاکھ روپے گرانٹ سے شہر کو اگلے تین ماہ میں بجلی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خوشحال گڑھ کے نمائندہ وفد نے ملک ممتاز پٹواری کی قیادت میں سردار ممتاز خان ٹمن سے ملاقات کی۔وفد میں ملک ذکاء اللہ، ملک ربنواز،ملک محمد ریاض،ملک نورخان،ملک محمد اسماعیل لاڑیاں،غلام ربانی و دیگر شامل تھے۔وفد نے سردار ممتاز خان ٹمن سے ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بات چیت کی جس پر سردار ممتاز خان ٹمن نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) خدمت کی سیاست کر رہی ہے۔ہم نے بلاتفریق حلقے میں کام کروائے ہیں۔خوشحال گڑھ شہر میں اگلے تین ما ہ میں پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ سے بجلی مہیا کر دی جائے گی۔اس موقع پر ملک امیر خان ٹمن بھی موجود تھے۔سردار ممتاز ٹمن نے مزید کہا کہ علاقوں کی پسماندگی ختم کریں گے اور بنیادی ضروریات عوام کی دہلیز پر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے کاموں کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں بھی نہ صرف ضلع چکوال بلکہ ملک بھر سے جیتے گی۔

وزیر اعظم نواز شریف کی قیات میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ شرافت کی سیاست کی،میرا ماضی اس بات کا گواہ ہے۔حلقے میں ترقیاتی کام کریں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔وفد نے سردار ممتاز خان ٹمن اور امیر خان ٹمن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے اب ہمارے علاقائی مسائل حل کرنا بھی حکومت کا ہی کام ہے۔اس موقع پر ملک ذکاء اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف خوشحال گڑھ بلکہ یونین کونسل کوٹگلہ کے تمام مسائل حل کئے جائیںگے۔عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیئے تو ان کے جائز کام کرنا ہمارا فرض ہے۔ہم خدمت کی سیاست کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل کوٹگلہ نے مسلم لیگ(ن) کو واضح برتری دلوائی ۔ن کی شکست کے خواب دیکھنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

خوشحال گڑھ کو بجلی کی منظوری گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے:ملک غلام حیدر
ن لیگ نے خوشحال گڑھ میں ترقیاتی کام کروا کر اہلیان علاقہ کے دل جیت لئے:حکیم سرفراز
تلہ گنگ ( )خوشحال گڑھ کے مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں ملک غلام حیدر،حکیم سرفراز احمد ،سید مرید حسین شاہ نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی طرف سے خوشحال گڑھ کو بجلی کی منظوری گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔مسلم لیگ(ن) نے خوشحال گڑھ میں ترقیاتی کام کروا کر اہلیان علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنمائوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل خوشحال گڑھ کی گلیاں دس لاکھ روپے کی گرانٹ سے پختہ کروائی گئیں۔اب رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کی جانب سے بجلی کی گرانٹ منظور ہونے پر اہلیان علاقہ انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشحال گڑھ نہ صرف ضلع بلکہ پاکستان کا پسماندہ ترین گائوں ہے۔اب ن لیگ نے ترقیاتی کام شروع کر وا دیئے،گلیاں پختہ ہوئیں اب بجلی کی منظوری ہوئی اسکے بعد خوشحال گڑھ تا ملتان خورد سڑک بھی بنوا ئی جائے۔انہوں نے کہا کہ اہلیان خوشحال گڑھ نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیئے ،ہم یقین رکھتے ہیں کہ خوشحال گڑھ کی قسمت سردار ممتاز خان ٹمن اور ملک شہر یار اعوان ملکر بدلیں گے۔