تحریر: شہزاد عمران رانا ایڈووکیٹ چوہدری نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم کی خصوصی ہدایت پر 18جولائی کو ایک وفد بسلسلہ عام انتخابات آزاد کشمیر 2016 رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری (ن)لیگ لائیرز فورم کی قیادت میں لاہور سے براستہ اسلام آباد آزاد کشمیر کے لئے روانہ ہوا جس کے دیگر اراکین میں راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ نائب صدر (ن)لیگ لائیرز فورم لاہور اور مسعود حسین ایڈووکیٹ شامل تھے ۔اِسی روزروانگی کے دوران وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل سے ملاقات کی جس میں اِن کے ہمراہ میڈیا ایڈ وائزرشاہد اقبال شیخ اورتمغہ شجاعت رائے اظہر حسین ایڈووکیٹ بھی تھے اِس ملاقات کا مقصد آخری دو روز کی انتخابی مہم کی بہتر ین حکمتِ علمی بنانا اور اپنے احداف پورے کرنا تھا ملاقات کے بعد وفد اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔
وفد نے 19جولائی کو باقاعدہ انتخابی مہم میں حصّہ لیا جن امیدوار وں کی انتخابی مہم چلائی گئی اُن تینوں کا تعلق بھی پیشہِ وکالت سے ہی ہے اِن میں ایل اے 25سے چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ، ایل اے 26سے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی اور ایل اے34سے چوہدری جاوید اختر ایڈووکیٹ شامل تھے ۔وفد کے اراکین کی مرکز نگاہ ایل اے 25اور ایل اے 26تھی جبکہ ایل اے34میں وفد میں شامل راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ کے والد محمد ذوالفقار راجہ جوکہ ٹھوٹھہ رائے بہادر تحصیل کھاریاں سے یو سی چیئرمین بھی ہیں انتخابی مہم چلارہے تھے۔
PML-N
دراصل 19 جولائی انتخابی مہم چلانے کا آخری روز تھا جس کے بعدوفد کے اراکین نے 20 جولائی کا پورادن میرپور، مظفر آباد اور بھمبھر میں گزارہ اور اپنے دوستوں سے مل کر اپنی پارٹی کے لئے ووٹ کی درخواست کی ۔جس کے بعد 21جولائی کوپولنگ کے روز وفد کے اراکین نے پورا دن اپنے پارٹی کے لئے بھرپور کام کیا جس کا نتیجہ اب سب کے سامنے ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کل 41 نشتوں میں سے 32نشتوں پرشاندار کامیابی حاصل کی ۔جس کے بعد تینوں نومنتخب ایم ایل اےز چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ ،بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی اورچوہدری جاوید اختر ایڈووکیٹ نے اپنی فتح کا بھر پور جشن وفد کے اراکین کا ساتھ منایا۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر میں یہ پہلا الیکشن تھا اور اِس الیکشن کی ایک خاص بات پاکستان تحریک ِانصاف کے قائد عمران خان کی طرف سے بھی وزیرا عظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کو الیکشن میں اُن کی پارٹی کی بھر پور کامیابی پر مبارک باد دینا ہے۔
وفد کے اراکین نے انتخابی مہم کے دوران راجہ فاروق حےد ر خان ( نومنتخب وزیر اعظم وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر)،ثاقب غوری (میڈیا پروگرامر وزیرِاعظم پاکستان)، نصرت شہناز درانی(مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شعبہ خواتین )،شہاب الدین (سماجی و کاروباری شخصیت)،سہیل مغل (صدر مظفر آباد پریس کلب)،خرم شہزاد (ایم ڈی کپیٹل ٹی وی) ،کو کب مغل ایڈووکیٹ (صدر لائیرز فورم شعبہ خواتین ) ، سینیٹر سیلم ضیاءاور محترمہ باجی محمودہ سے بھی ملاقاتیں کیں اِس کے بعد بھمبھر ، میرپور اور مظفر آبار بار ایسوسی ایشنز نے وفد کو مدعو کر رکھا تھااِس موقع پر اِن بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور باقی کابینہ نے وفد کے پرتپاک استقبال کے ساتھ پرُ تکلف دعوتوں کا بھی اہتمام کیا
Kharian
جس کے بعد 31 جولائی کووفد نے لاہور واپسی کا سفرکا آغازکیا تو سب سے پہلے تحصیل کھاریاں میں محمد ذوالفقار راجہ نے بھی وفد کے لئے ایک دعوت رکھی ہوئی تھی جس میں حاضری کے بعد وفد نے اپنا باقی ماندہ سفر شروع کیا اور لاہور پہنچ کر داتا دربار حاضری دی اور چادر چڑھائی۔
لاہور میں مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم چوہدری نصیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ جو کہ ایڈیشنل اٹارنی جنر ل آف پاکستان بھی ہیں اوراِس کے علاوہ وہ حلقہ این اے 127لاہور سے سابقہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے چکے ہیںنے و فد کے اراکین رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ، راجہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ اور مسعود حسین ایڈووکیٹ کا استقبال کیا اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی طرف سے بھی وفد کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔