شرقپور (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور میں وفود سے ملاقات اور ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کا میڈیا اور مخصوص سیاسی طبقہ پاکستان دشمنی کے جذبات ابھارنے میں مصروف ہے۔ شہری علاقوں پر بھارتی گولہ بھاری قابل مذمت ہے۔
بھارت اشتعال انگیزی میں اس حد تک نہ جائے کہ کوئی بڑا واقعہ رونما ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم کے مابین ملاقات میں بھی اٹھایا گیا تھا مگر بھارت اپنی حرکات سے باز نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاست دانوں کو نہ جانے کس بات کا جنون ہے کہ وہ خطہ میں امن کی بجائے کشیدگی چاہتے ہیں۔