دہلی زیادتی کیس، ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی

Delhi Rape Case

Delhi Rape Case

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں چلتی بس میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی۔ طالبہ کے والدین نے ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی زیادتی کیس کے چھ ملزمان میں سے ایک نے جیل میں خود کشی کرلی تھی جبکہ ایک کو نابالغ ہونے کی وجہ سے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

باقی پانچ ملزمان کی قسمت کا فیصلہ عدالت آج سنائے گی۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو بھارتی طالبہ کو چلتی بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ملزمان نے طالبہ اور اس کے دوست کو زخمی حالت میں سڑک پر پھینک دیا تھا۔ تاہم 29 دسمبر کو طالبہ سنگاپور کے اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔