دہلی میں گرجا گھروں پر مسلسل حملوں کیخلاف عیسائیوں کا مظاہرہ

Protest

Protest

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں گرجا گھروں پر ہونے والے مسلسل حملوں کے خلاف مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گذشتہ دسمبر سے جنوری کے درمیان گرجا گھروں پر پانچ حملے کئے گئے۔ شر پسندوں نے شہر کے گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کو نقصان بھی پہنچا یا۔

حملوں کے خلاف مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی، ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت عیسائی برادری اور ان کے گرجا گھروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔

مظاہرے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو واقع کے خلاف ایکشن نا لینے اور ان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔