دہلی ڈیرڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن انجری کا شکار ہوگئے

Pietersen

Pietersen

نئی دہلی (جیوڈیسک) آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی دہلی ڈیرڈیولز کے کپتان کیون پیٹرسن انجری کا شکار ہوگئے، ان کے دائیں ہاتھ کی آخری دو انگلیوں پر پٹی لپٹی ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی ایک انگلی فریکچر ہوچکی ہے تاہم پیٹرسن کا کہنا ہے کہ معمولی سی تکلیف ہے جوکہ جلد ٹھیک ہوجائے گی، انھوں نے گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔

ادھر دہلی ڈیرڈیولز کے چیف ایگزیکٹیو ہیمانت کا بھی کہنا ہے کہ تکلیف زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔